کاراور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص موقعۂ واردات پر ہلاک

کاروار 24؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے مدگا علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ہٹی کیری جے سی اسکول کے کلرک گرو پرساد نائک (32) مقیم توڈور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقہ میں لاش پڑی ہوئی ملی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی جانکاری دی ۔ پولیس نے جائے وارادات پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور چھان بین شروع کی۔ بتایا جارہا ہے کہ لاش کی حالت ناقابلِ شناخت تھی اور اس کا سر کا ایک حصہ پوری طرح پھٹ گیا تھا۔ دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...