کاروار 06؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) مچھلی شکار کے بعد ساحل پر واپسی کے دوران بیچ سمندر میں بیٹری دھماکہ سے حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار ایک لاپتہ شخص کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب مچھلی شکار کے بعد کشتی بندرگاہ لوٹ رہی تھی۔ مہلوک شخص کی شناخت امت مالی (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جل پدما بوٹ بدھ کے روز بندر گاہ لوٹنے کے دوران بیٹری میں دھماکہ کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے بعد اس کی زد میں آکر کئی ایک ماہی گیر زخمی ہوگئے تھے۔ وہاں قریب ہی مچھلیاں شکار کررہی کیرلا سے تعلق رکھنے والے ایک بوٹ پر موجود لوگوں نے مچھیروں کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا اور تمام کو بعافیت ساحل تک پہنچایا ۔ لاپتہ ماہی گیر کا پتہ اس وقت چلا کہ جب انہیں احساس ہوا کہ بیس میں سے انیس لوگ موجود ہیں جبکہ اس سے قبل ہر کوئی یہ سمجھ رہا تھا کہ اسے بھی بچالیا گیا ہے۔ اس کی لاش حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی سے بازیافت کرلی گئی ہے۔
Share this post
