بھٹکل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی اسکوٹر کاروار میں حادثہ کا شکار : ایک جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

بھٹکل03؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دونوجوان سڑک حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک کے جاں بحق تو دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاروار کے قریب تلور میں نیشنل ہائی وے 66 پر کل رات ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک 32 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد سمیان کی حیثیت سے جبکہ اس کے ساتھ موجود تنویر احمد کو سخت چوٹیں آئیں ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سڑک پر اچانک جانور کے آجانے سے اسے بچانے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا۔

Share this post

Loading...