کا روار: قو می شاہراہ پر انڈر پاس تعمیر کر نے کے مطا لبہ کو لے کر کو ڑی باگ کے با شندوں نے درج کیا احتجاج

مقا می باشندوں کا ماننا ہے کہ کو ڑی باگ ایک غیر آباد علا قہ ہے ، جہاں کے با شندوں کی تعداد بہت کم ہے ،ایسے میں غیر آباد رہائشی علاقے سے گذر نے والے نیشنل ہا ئی وے کو فو رلین میں منتقلی کا کام شروع ہو چکا ہے ،جب کہ مذکو رہ علا قہ میں بہت سارے اسکول ہیں ،جس کی بنا پر روزانہ اسکول جانے والے طلباء کو قو می شاہراہ سے ہو کر ہی جا نا پڑ تا ہے ،جب کہ ہا ئی وے پر سواریاں کافی تیز رفتاری کے ساتھ گذر تی ہیں ، جو بچوں کے لئے خطرہ کا باعث ہے اس بنا پر بچوں کی حفا ظت اور وہاں کے مکینوں کی آسانی کے لئے قو می شاہراہ کے قریب انڈر پاس تعمیر کئے جانے کے مطا لبہ کو لے کر آج احتجاج کیا گیا تاکہ اس علا قے کے سبھی عوام بچے بو ڑھے تمام کے لئے راحت اور سہو لت ہو جا ئے ،اس کے ساتھ ساتھ لو گوں نے انڈر پاس تعمیر کر نے کے کئی ایک فائدے بتا ئے کر اس پر عمل کر نے کا مطا لبہ کیا ، اور انڈر پاس تعمیر نہ کر نے پر وہاں کے باشندوں نے آئندہ بڑے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے ۔

Share this post

Loading...