کاروانِ اطفال کا انتخابی اجلاس ، کثیر تعداد میں بچوں نے کی شرکت

رباح رکن الدین امیر اور اس کے نائبین کے طور پر خبیب احمد اکرمی اور احمد مثنی رکن الدین منتخب 

بھٹکل 29؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ادب کے ذریعہ آرہی بے راہ روی سے نئی نسل کو بچانے اور ان کے قلب ودماغ پر ادب اسلامی کا اثر چھوڑنے کی غرض سے قائم ادارہ ادب اطفال کا کارواں اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ادارہ کے تحت کاروانِ اطفال کے نام سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ننھے قلمکاروں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے نو عمر لڑکوں کو جگہ دی گئی ہے جس کے تحت بچوں میں ادب پروان چڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی انتظامی صلاحیتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔ اسی مقاصد کے تحت کارورانِ اطفال کا انتخابی اجلاس مولانا عبدالباری لائبری میں کل بروز جمعہ صبح پاؤنے آٹھ بجے منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کرتے ہوئے ادارہ ادبِ اطفال سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ اس موقع پر ادارہ ادب اطفال کے ذمہ دار مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے اسلاف کے بچپن کی طرزِ زندگی کے مطابق اپنا بچپن گذارنے کی ترغیب دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن ، زندگی کا ایک اہم موڑ ہوتا ہے جس کے اچھے طرح سے گذرنے پر آدمی ترقی کی منزلیں طئے کرتا ہے اور اسی میں کوتاہی سے کام لینے اور صحیح طور پر اس کو نہ گذارنے کی وجہ سے ہم اچھی زندگی سے دور چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں سب سے اہم اس کے دوست ہوا کرتے ہیں جس کے گہرے اثرات زندگی پر پڑتے ہیں ، لہذا دوستی کرنے سے قبل اس کے اخلاق کی طرف ضرور دیکھ لیں اور اس کے طرزِ زندگی کو جانے بغیر دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں۔ مولانا نے اپنی نصیحت میں انٹرنیٹ اور موبائل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے حتی الامکان ان چیزوں سے دور رہنے کی بھی بات کہی اور کہا کہ انہی چیزوں کی وجہ سے آج ہمارے معاشرے میں بگاڑپیدا ہورہا ہے اور اسی کی وجہ سے ہماری پوری صلاحیتیں خراب ہورہی ہیں۔ مولانا کارورانِ اطفال کے تحت تقسیم کی جارہی ذمہ داریوں سے فائدہ اٹھانے پر بھی زورد یا۔ 
 

انتخابی اجلاس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔

28 دسمبر بروز جمعہ ٹهیک صبح 7:45 کاروان اطفال کی انتخابی اور عمومی نشست(میٹنگ) منعقد ہوئی۔۔
پہلی نشست کی ابتدا عبداللہ ارمار کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی پهر طریف ابوحسینا نے اپنی خوبصورت آواز میں پهول کا ترانہ پیش کیا۔۔
مدیر پهول وسرپرست کاروان اطفال جناب عبداللہ دامدابو ندوی نے کاروان اطفال کا تعارف کروایا پهر کاروان اطفال سابق و موجودہ امیر رباح رکن الدین نے بھی بچوں کے سامنے کاروان اطفال کی رپورٹ پیش کی۔۔
تمام بچوں نے اپنے خیالات کا بهی اظہار کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔۔
اس کے بعد تمام کارکنان کے لیے ناشتہ کا وقفہ رکها گیا۔۔پهر چند ہی منٹوں بعد دوسری نشست کا بهی آغاز ہوا اس نشست کا اغاز حافظ عبیدالرحمن ابن مولانا امین کی قراتسے شروع ہوئی اس نشست میں امیر ونائب امیر وغیرہ کا انتخاب ہوا جس کی کچھ تفیصلات یہ ہیں:

امیر:رباح رکن الدین
نائب امیر اول:خبیب احمد اکرمی
نائب امیر دوم:احمد مثنی رکن الدین
ننھا مدیر:عویم سعدا
نائب مدیر اول:حافظ عرفات گوائی
نائب مدیردوم:سلطان مالکی


ماہانہ جلسے کے ذمہ دار:منعام سعدا
معاونین:معن رکن الدین،زید جاکٹی،زین المستعین لونا،واثق ادیاور،مصعب شاہ بندری،شبیث درگا ،مفاذ ائیکری

لائبریرین:حافظ دانش رکن الدین
معاونین:سلسبیل کوبٹے، عبداللہ ارمار،علی رکن الدین، خزیمہ ہلارے

اسپورٹس ذمہ دار اول:رواحہ رکن الدین
اسپورٹس ذمہ دار دوم:حافظ حمدان بافقیہ

کرافٹ لیڈر:سلسبیل کوبٹے 
معاونین :زید جاکٹی،عبدالاحد، تنوف،ابان کوبٹے،محمد تمبوری

گیم لیڈر:سلطان مالکی
معاونین:معن رکن الدین،ابوالحسن صدیق۔

خزانچی ومحاسب: حافظ سدید سعدا، تابش کھروری

اسی طرح الگ الگ محلے کے ذمہ دار بنائے گئے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

آزادنگر:مسیب صدیقہ،سدیدسعدا، عبدالقادر،چنا،علوان۔

مسقط کالونی:زید جاکٹی،الیاس،عبداللہ ارمار

بندرروڈ:ابوالحسن صدیق،شبیث درگا

عمر اسٹریٹ:فہمان بافقیہ،زین المستعین لونا،نجم الثاقب

کارگدے:عبیدالرحمن رکن الدین و معاونین

حنیف آباد:عاصم ائیکری،عبداللہ کوبٹے

مدینہ کالونی:مثنی رکن الدین،واثق ادیاور،احمد رفاعہ رکن الدین

جامعہ آباد و تننگنڈی روڈ : طریف ابوحسینا ،عریج النگر

موسی نگر:عریش ومعاونین

عثمان نگر:خزیمہ ومعاونین

مخدوم کالونی:عبدالاحد ومعاونین

سلطان اسٹریٹ ،اسارکری،vt روڈ، خلیفہ محلہ،فاروقی اسٹریٹ وغیرہ کے نمائندے: 
خبیب اکرمی،رابع خلیفہ،مفاز ائیکری اور رباح رکن الدین ہیں۔

آخر میں مفتی عبدالنور ندوی کی جامع اور پرمغز گفتگو اور دعا پر یہ نشست ختم ہوئی۔۔۔

تمام کارکنان کو ہدیہ دے کر رخصت کیا گیا۔۔
مزید تفصیلات اور کاروان اطفال کا رکن بننے کے لیے دفتر ادارہ ادب اطفال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔۔۔

والسلام 
عویم سعدا
(ننھا مدیر )

Share this post

Loading...