کاسرگوڈ : کشتی حادثہ کا شکار ہونے سے تین ماہی گیر لاپتہ

کاسرگوڈ04؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) آج صبح ایک ماہی گیر کشتی حادثہ کاشکار ہونے کی وجہ سے تین ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح چھ بجے پیش آیا ہے۔ سات میں سے چار افراد بحفاظت ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔

کوسٹل پولیس کے مطابق نیلی کونو کے مقیم سندیپ (32) راتیش (32) اور کارتک (28) لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ان کے مطابق نیلی کونو سے سومیٹری دوری طور پر طوفان کی وجہ سے کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ گرچہ ایس آئی اور دو پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم سمندر میں اتر گئی لیکن تیز ہواؤوں کی وجہ سے راحت رسانی کا کام مشکل ہے۔  منگلورو میں بھی کوسٹ گارڈ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...