کرونا وائرس کے متعق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : محکمۂ صحت نے دیا انتباہ

بنگلورو05 مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے سلسلہ میں افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف محکمۂ صحت نے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ کرناٹک میں کرونا وائرس  کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔
ریاستی محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے سوشل نیٹ ورک پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 104 سے رابطہ کریں۔ 
ان کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں اب تک کسی بھی مریض کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ اس طرح ریاست فی الحال کورونا سے محفوظ ہے۔ 

اڈپی کے محکۂ صحت نے بھی کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ 

ڈی ایچ او نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی کو بھی ضلعی انتظامیہ کے علم کے بغیر کورونا وائرس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دینا چاہئے۔ سدھیر چندر سوڈا نے کہا، "اگر ہم پر کسی کو کورونو وائرس ہونے کا شبہ ہے تو ہم اس کے پس منظر اور دوسرے کنبہ اور دوستوں سے قربت کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہم نے بیچ، ریلوے اسٹیشن اور ٹول گیٹ جیسی جگہوں پر احتیاط کے بارے میں  احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات دی ہیں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہے۔".

Share this post

Loading...