کرونا وائرس کے پیشِ نظر مدارس میں بھی چھٹیوں کا اعلان : جامعہ اسلامیہ بھٹکل سمیت مضافات کے جملہ مدارس میں بھی رہے گی چھٹی

بھٹکل 14/مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے مدارس میں بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سمیت شہر کے مدارس میں احیاء المدارس کے زیر اہتمام چل رہے مدارس، مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی   اور مضافات کے دیگر مدارس میں بھی چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔ یہ چھٹی 15/ مارچ 2020؁ء تا 22/ مارچ 2020تک رہے گی اور 23/ مارچ 2020؁ء بروز پیر حسبِ معمول مدارس کھلیں گے۔ 

مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے فکروخبر کو ہنگامی چھٹی اور امتحان کے نظام الاوقات کی تفیصلات کچھ اس طرح دی۔ 
جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور اس کے جملہ مکاتب میں 15 / مارچ 2020؁ء تا 22/ مارچ 2020؁ء چھٹی رہے گی اور 23/ مارچ 2020؁ء بروز پیر حسبِ معمول  جامعہ اور اس کے مکاتب کھلیں گے۔ 
(۱)  درجہ اطفال اول و دوم کے طلباء کے امتحانات رد کردئیے ہیں اور آئندہ سال بلا امتحان انہیں اگلے درجہ میں ترقی دی جائے گی البتہ 23/ مارچ 2020؁ء بروز پیر درجہ میں حاضری لازمی ہوگی۔ 
(۲)  درجہ اول مکتب سے پنجم مکتب کا امتحان 26/ مارچ 2020؁ء بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔ 
(۳)  جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں ثانویہ اور عالیہ کے امتحانات بشمول مطالعہ 28/ مارچ سے شروع ہوکر 7/ اپریل تک جاری رہے گا۔ 
(۴)  درجہ عالیہ رابعہ (ہشتم عربی) کا امتحان ندوہ کے اعلان کے مطابق 7/ اپریل2020؁ء سے شروع ہوگا۔ 
چھٹیوں کے دوران اساتذہ صبح کے اوقات میں حسبِ معمول جامعہ میں حاضری دیں گے۔ 

Share this post

Loading...