بنگلورو: 06 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کرناٹک کے متعدد حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ افسر کے مطابق ہم نے ساحلی کرناٹک سمیت کچھ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جمعہ 4 جون کو ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے بنگلورو کے کچھ حصے زیرآب آگئے۔ کلبرگی میں تیز بارش کے باعث دریائے رودراوتی بہت تیزی بہہ رہی ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ سیلاب سے متعلق ایک عملی منصوبہ پیر کو جاری کیا جائے گا، جس میں کمزور دیہات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Share this post
