کرناٹک 14 دن لاک ڈاؤن: ہنگامی صورتحال کے علاوہ بین ریاستی سفر پر عائد رہے گی پابندی

بنگلورو26اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک نے پیر کے روز ریاست بھر میں 27 اپریل کی رات سے شروع ہونے والے 14 روزہ COVID کرفیو کا اعلان کیا  تاکہ مہلک کورونا وائرس پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔ تعمیراتی اور زرعی شعبے کے استثناء کے ساتھ ریاست بھر میں عوامی نقل و حمل سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں بند کردی گئیں۔
کے ایس آر ٹی سی، بی ایم ٹی سی، میٹرو خدمات، اور پبلک ٹرانسپورٹ کے دیگر طریقے بھی بند رہیں گے۔
حکومت نے دوسرے ریاستوں کے لوگوں پر ریاست میں داخلے پر پابندی کے ساتھ بین ریاستی سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم حکومت نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں انٹراسٹیٹ سفر کرنے کی اجازت حاصل رہے گی۔ 

ذرائع : وارتا بھارتی

Share this post

Loading...