کرناٹک میں آج اکیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب

بنگلورو12 جون 2021(فکروخبرنیوز) ریاستِ کرناٹک میں آج اکیس ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ صحتیابی کی اس سے شرح سے ظاہر ہورہا ہے کہ ریاست میں کورونا کے حالات قابو میں ہیں۔

ریاست میں کورونا کے معاملات کو قابو میں دیکھتے ہوئے گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے 19 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا جبکہ 11 اضلاع میں ایک ہفتہ تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

آج ریاست بھر میں کورونا کے نئے معاملات 9785 رہے ۔

محکمہ صحت کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں فعال معاملات  1,91,796. ہیں۔  

ریاست میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے 144 اموات ہوئیں ہیں۔ صرف بنگلورو اربن میں ہی 21 اموات اور بلاری  میں 9  اموات ہوئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک اموات کی تعداد 32,788. ہوگئی ہے۔

ریاست میں اسپتالوں سے 21,614 افراد آج اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ جس میں اب تک 25,32,719. ڈسچارج ہوئے ہیں۔

مارچ 2020 میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک کرناٹک میں 27,57,324 مثبت واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

آج کی مثبت شرح 6.61 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.47 فیصد رہی۔

اب تک 1,67,13,328 افراد کو ویکسین ملی ہے۔

Share this post

Loading...