بنگلورو: 06؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹکا کے کئی علاقوں میں گذشتہ تین روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش سے سب سے زیادہ ساحلی علاقے متأثر ہوئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے 10 جولائی تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے اور اترکنڑا ، دکشنا کنڑا اوراڈپی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
موسلادھار بارش کی وجہ سہ گذشتہ دوروز سے اترکنڑا اور تین روز سے اڈپی اور جنوبی کنیرا میں تعلیمی اداریں بند ہیں۔
بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی ہے اور کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس میں اڈپی کی شمبھاوی ندی میں ہے۔ وہیں لنگن مکی اور سوپا ڈیم میں پانی کی سطح بہت بڑھ گئی ہے۔ مالی نقصانات کی بھی خبریں موصول ہورہی ہے۔
بدھ کو جنوبی کنڑ ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کلبرگی، رائچور، چکمگلور، داونگیرے، کوڈاگو، شیواموگا اور وجئے نگر اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔ میسور، رام نگر اور بنگلورو اربن، بنگلورو دیہی، کولار میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
ریاست میں ڈیم اور آبی ذخائر جو بارشوں کی کمی کی وجہ سے سوکھ گئے تھے بھرنا شروع ہو گئے ہیں۔
Share this post
