بھٹکل : 30مئی 2022 (فکروخبرنیوز) انجمن بی بی اے سال سوم کے طالب علم سید جاسم ولد عبدالجامع ایس کے کرکٹ میں یونیورسٹی بلیو منتخب ہوئے ہیں ، وہ اب دھارواڑ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے
سید جاسم نے کالج کے فزیکل ڈائرکٹر مسٹر موہن میستا کی زیر نگرانی یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔
اب یہ طالب علم دھارواڑ میں 6 جون سے منعقد ہونے والے انٹر ینیورسٹی چمپئن شپ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔
بھٹکل انجمن کو موصولہ دارواڑ یونیورسٹی کے خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ جاسم کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگے
سید جاسم ایس کے کی اس کامیابی پر انجمن کے پرنسپل اورعہدیداران نے مبارکباد پیش کی ہے ، ادارہ فکروخبر بھی ان کے لئے دعا گو ہے کہ وہ قوم کا نام روشن کریں
Share this post
