کرناٹک میں 8 ہزار کلاس رومز کو زعفرانی پینٹ کیا جائے گا

karnataka, bommai,

بنگلورو 15 نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کی "ویویکا اسکیم" کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت نئے بنائے گئے کلاس رومز کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا جائے گا۔

کانگریس نے مہم کا آغاز "سی ایم انکل" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیا اور چیف منسٹر بسواراج بومئی پر زور دیا کہ وہ کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے پہلے بچوں کے لیے بیت الخلا بنائیں۔ مہم کے ذریعے کانگریس نے اسکولی بچوں کی جانب سے بومئی سے سوالات کیے ہیں۔

پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ پوری ریاست میں اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے، بچے بیت الخلاء کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ انکل، اسکول کی عمارتوں کو زعفران سے رنگنے سے پہلے بیت الخلا بنائیں، ہمیں پینے کا صاف پانی اور ایسی سہولیات فراہم کریں جو بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرسکیں۔

کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت سوامی وویکانند کے نام سے اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جو ملک میں صنعتی اور سائنسی انقلاب کے ذمہ دار تھے، لیکن چیف منسٹر ایسے پروگراموں کو نافذ کرنے کے ساتھ طلباء میں سائنسی مزاج پیدا نہیں ہوسکتا۔

پارٹی نے مزید کہا کہ کوئی اچھی تعلیم نہیں ہے، مناسب دوپہر کا کھانا نہیں ہے، آپ کیا ایکشن لینے جا رہے ہیں؟ غذائی قلت کے شکار بچوں کو انڈے دینے کی سکیم پر صحیح طریقے سے عمل نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ وویکا اسکیم کے تحت 8,100 کلاس رومز کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...