کرناٹک میں اس ہفتہ سے ویکنڈ کرفیو نافذ ، اسکولوں کے بارےمیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بنگلورو04؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) کوویڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر کرناٹک حکومت نے  جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک ویک اینڈ کرفیو کا اعلان کیا۔

کرناٹک کے وزیر آر اشوکا نے اعلان کیا کہ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر پوری ریاست میں جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھیٹر، مالز، پب اور بارز کو 50 فیصد گنجائش سے کام کرنے کی اجازت ہے لیکن عوامی مقامات پر کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ بنگلور میں 10ویں اور 12ویں کے علاوہ اسکول 6 جنوری سے دو ہفتوں کے لیے بند کیے جائیں گے۔

Share this post

Loading...