کرناٹک : وزیر نے خاتون کو جڑ دیا تھپڑ ، خاتون نے کہی یہ بڑی بات

karnataka, somanna

چامراج نگر23؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) ایک طرف بی جے پی خواتین سے ہمدردی دکھاتے ہوئے مختلف قانون بنانے کی کوششیں کرتی ہیں تو دوسری طرف اسی پارٹی کے وزراء میں خواتین کے تعلق سے احترام نہیں ہے۔

سوشیل میڈیا پر کرناٹک کے بی جے پی وزیر وی سومنا کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک عوامی تقریب کے دوران انہیں ایک خاتون کو تھپڑ رسید کرتے دیکھا جاسکتا ہے-

اس واقعہ کے بعد اپوزیشن کانگریس نے کرناٹک کے ہاؤسنگ منسٹر وی سومنا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب سومنا جو چامراج نگر ضلع کے انچارج وزیر بھی ہیں، گنڈلوپیٹ تعلقہ کے ہنگالا گاؤں میں ایک تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق 173مستحقین کو اراضی کے کاغذات تقسیم کئے گئے۔

کیمپما نامی خاتون نے پنڈال میں آکر دعویٰ کیا کہ استفادہ کنندگان کے انتخاب کے عمل میں دھاندلی کی گئی تھی۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ ٹائٹل ڈیڈ ان لوگوں کو دیے گئے جن کے نام کانگریس لیڈر نانجپا نے تجویز کیے تھے۔

اب وائرل ہونے والی ویڈیو میں سومنا کو اس وقت تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جب کیمپما وزیر کے قریب جا کر ٹائٹل ڈیڈز کی تقسیم کے فیصلے پر سوال اٹھا رہی ہے۔ اس کے بعد موقع پر موجود پولیس کو اسے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اتوار کو خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے وزیر نے تھپڑ نہیں مارا بلکہ اس نے اس کے گال پر تھپکی دی۔

کرناٹک کے انچارج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سومنا کو ریاستی کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے وزراء کے سر پر تکبر چڑھ گیا ہے۔ سومنا نے تھپڑ مار کر ایک بے سہارا عورت کو زمین پر پھینک دیا،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی ایم مودی کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے بیانات کے برعکس ہے۔

Share this post

Loading...