کرناٹک : واقعہ کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار

کلبرگی07؍ دسمبر 2023 : بی جے پی لیڈر منیکانت راتھوڈ کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب انہوں نے واقعہ کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

دراصل منیکانت ایک کار حادثہ میں زخمی ہوگئے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرینک کھرگے کی کار نے ان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے راتھوڈ کے حامی سے پوچھ گچھ کے بعد یہ انکشاف کیا کہ راتھوڈ کی چوٹیں سڑک حادثے کا نتیجہ تھیں۔

 رپورٹس کے مطابق پولیس افسران نے راتھوڈ کو ہمن آباد رنگ روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے ایک طے شدہ پریس کانفرنس سے عین قبل حراست میں لیا جہاں وہ وزیر پرینک کھرگے کے اپنے خلاف لگائے گئے جوابی الزامات سے خطاب کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے راتھوڈ کو گرفتاری کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

Share this post

Loading...