کرناٹک : وجئے پورہ میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف وہراس

بنگلورو 08 نومبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  وجئے پورہ میں ہفتہ کی صبح 11:15 بجے ریکٹر اسکیل پر 1.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد پورے وجئے پورہ کے لوگ خوف کے عالم میں ہیں۔ کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) کے مطابق زلزلے کا مرکز بساوانا باگے واڑی تعلقہ کے کری بھنتھنل گاؤں کے قریب 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ بساوانا باگے واڑی تعلقہ کے آس پاس کے گاؤں میں کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کے ایس این ڈی ایم سی کے مطابق "1.9 کی شدت کا زلزلہ کری بھنتھنل گاؤں میں آیا۔ صبح 11:15 پر کم شدت کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ الماتی ڈیم پر واقع سیسمولوجیکل آبزرویٹری مرکز میں زلزلہ کی اطلاع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں باسوانا باگے واڑی، ببلیشور اور ٹکوٹہ تعلقہ میں لوگوں نے کم از کم سات بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

Share this post

Loading...