بنگلورو 05؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) کرناٹکا میں ان لاک 3.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ اب سب کچھ معمول کے مطابق لوٹنے لگا ہے۔ اب بھی ہجوم اکٹھا کرنے پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ جس کے مطابق کسی بھی طرح کے مذہبی ، سماجی ، سیاسی پروگرامات پر کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ شادی بیاہ میں سو لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے وہیں میت کی آخری رسومات میں بیس لوگ شریک ہوسکتے ہیں۔
آج سے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت مل چکی ہے۔ اسی طرح مالز اور نجی دفاتر کو بھی کھولنے کی اجازت حاصل ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی آج سے پوری طرح شروع ہوچکا ہے اور جملہ نشستوں پر بھی بیٹھنا ممکن ہے۔ رات نو بجے تک نقل وحرت کی اجازت ہے جس کے بعد سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو بدستور نافذ رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کے بیان کے مطابق ویکنڈ کرفیو اب ہٹا دیا گیا ہے۔ سنیما ٹھیٹرس بھتی بدستور بند رہیں گے۔
Share this post
