بنگلورو29؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز/سالار) کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (کے یو ڈبلیو جے) کی جانب سے 2019 کے سالانہ ایوارڈ اور خصوصی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کنڑا پرابھا اور ایشیانیٹ سورنا نیوز کے ایڈیٹر ان چیف روی ہیگڈے کو ڈی وی جی ایوارڈ سمیت کل 18 سینئر صحافی ایس کے شیشا چندریکا أپاٹل پٹپا ایوارڈ) سنجے وای کے سینئر رپورٹر شیونا (ایس وی جئے وشیل راؤ ایوارڈ کنداپرابھا کے مدیر یوالیس شینائی (ٹی آر رامیا ایوارڈ) ملناڈ مندارا کے مدیر کے آر منجوناتھ (گروڈنا گری ناگراج ایوارڈ ) ، ہوسپیٹ ٹائمز کی مدیر کے ایم ریکھا أکڈی شیشنا ایوارڈ) شڈلو اخبار کے مدیر ریونا سدیا دہانو بھونمی مٹھ (پی رامیا ایوارڈ ) پرجاوانی ہبلی بیورو کی سربارہ رشمی (تشو دھماجی نارائن ایوارڈ) وجئے وانی شیموگہ بیورو کے سربراہ شانت کمار کے ایس (ایم ناگیندرا راؤ ایوارڈ) وجئے کرناٹک کے سینئر رپورٹر رام سوامی ہلکوڈو ، سٹی ہائی لاٹس کے دمیر پی سنیل کمار (ایچ ایس رنگ سوامی ایوراڈ) سالانہ ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی ایوارڈ کے لیے کنڑا پرابھا رائچور کے رپورٹر پرہلاد گڈی ، وجئے وانی سرینواسپور کے سینئر رپورٹر منی وینکٹاگوڑا ، وجئے کرناٹک تیرتھلی کے ام کے راگھویندرا میگرہلی اور وارتا بھارتی بنگلور کے پرکاش رام جوگی ہلی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرل کلب ، شیموگہ کے احاطہ میں 3 اکتوبر بروز شام 5 بجے منعقد تقریب میں تمام 18 صحافیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ایوارڈ ، سرٹی فیکٹ ، ادارہ کی کتاب اور 5 ہزار نقد ۔ خصوصی ایوارڈز سرٹی فیکٹ ، ادارہ کی کتاب اور 4 ہزار روپئے نقد پر مشتمل ہے۔
Share this post
