کرناٹک:صرف سرکاری سطح پر منائی جائے گی ٹیپو جینتی

سماجی لیڈران حکومت کے اس مبینہ فیصلہ کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صرف سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی کے انعقاد کا مبینہ فرمان غیر جمہوری ہے ۔ ٹیپو جینتی کے نام پر صرف ایک ہار چڑھانے سے مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ ٹیپو سلطان کی تاریخ کو نوجوان نسلوں تک پہنچانے کیلئے عوامی پروگرام ضروری ہیں ۔علاوہ ازیں سدارمیا پر بی جے پی کے ڈر سے پیچھے ہٹنے کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔کرناٹک حکومت کے اس مبینہ فرمان سے ٹیپو سلطان کے چاہنے والوں میں کافی بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بی جے پی کی منگلورو یاترا کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، تو ٹیپو جینتی کے انعقاد کے لئے ایسے ہی انتظامات کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ادھر ذرائع کے مطابق محکمہ انٹلی جنس نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ شرپسند عناصر ٹیپو جینتی کی آڑ میں لا اینڈ آرڈر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Share this post

Loading...