کرناٹک : اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھیجنے والا نابالغ حراست میں

بنگلورو:18؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)کرناٹک پولیس نے منگل کو ایک نابالغ لڑکے کو نیشنل ہل ویو پبلک اسکول کو مبینہ طور پر بم کی دھمکی دینے کے الزام میں حراست میں لیا، جو ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار کی ملکیت ہے۔

ڈی سی پی (ویسٹ) لکشمن نمبارگی نے کہا کہ نابالغ لڑکے نے امتحان ملتوی کرنے کے ارادے سے ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی بھیجی تھی۔ تاہم، نمبارگی نےکہا کہ چونکہ ملزم نابالغ ہے، اس لیے قانون اور سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتی ہیں۔

 

 

 

 

 

پیر کے روز منظر عام پر آنے والے اس واقعے نے والدین میں خوف و ہراس پھیلا دیا  دھمکی کا میل اتوار کو اسکول انتظامیہ کو بھیجا گیا تھاجبکہ پیر کہ صبح جب عملہ کام پر لوٹا تو انہوں نے ای میل دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور طلباء کو یونٹ-1 سے یونٹ-2 ونگ میں منتقل کیا۔

پریشان والدین جلد ہی اسکول کے باہر جمع ہوگئے، جہاں انہیں شیوکمار کی بیٹی ایشوریہ نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔ بعد ازاں اسکول انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کو واپس بھیج دیا۔

وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ حال ہی میں شرپسندوں نے بنگلورو میں تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی ہیں 

 

Share this post

Loading...