بنگلورو 30؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز ) ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس بات کو لے کر عوام انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بناتی آرہی ہے ، دوسری طرف کرناٹکا کے وز اعلیٰ ایچ ڈی کمار ا سوامی نے ہر ضلع میں ایک لاکھ روزگار فراہم کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ادیوگا میلا کے افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ ریاست کی ہر فیملی کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ایک وژن گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں 43مجوزہ کمپنیوں کے سی ای او پر مشتمل ہے ، گروپ کے تحت نو کلچر قائم کیے ہیں اور تمام نو اضلاح میں ایک لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ تیار ہے، مزید کہا کہ یہہ حکومت کی اصل ذمہ داری ہے۔ہم نے ادیوگا میلا صرف پروپگنڈہ کے لیے منعقد نہیں کیا ہے ، اس میں شرکت کرنے والا ہر شخص روزگار پائے گا لیکن انہیں صبر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ کوشش کی مزید ضرورت ہے ۔ عوام کے قرضوں کی معافی پر پوچھے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خودکشی کرنے والے کسان نے جنتا درشنا پروگرام میں ملاقات کی تھی ، اس نے جان پہچان والوں سے بارہ سے تیرہ لاکھ روپئے قرضہ لیا تھا اس نے مجھ سے یہ قرضہ ادا کرنے کی درخواست کی ۔ کمارا سوامی نے عوام سے ہی سوال کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ان کی رہنمائی کرنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہر کوئی پندرہ سے بیس لاکھ روپئے اپنے لوگوں سے قرضہ لے گا تو حکومت اس سلسلہ میں کیا کرے گی ؟
Share this post
