اس موقع پر پولیس محکمہ ‘ ہوم گارڈ‘ این سی سی ‘ اسکاؤٹ اور کالج و اسکول کے طلباء کی جانب سے پریڈ کے علاوہ سلامی دی گئی ‘ اس کے علاوہ تہذیبی و ثقافتی پروگرام طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے ۔یوم تاسیس کرناٹک کی60ویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب یہاں نہرواسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ یوم تاسیس کرناٹک کی یہ تقریب عوام میں خوشی اورپرامن طورپر منائی جارہی ہے ریاست کرناٹک میں امن وضبط کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہر ایک کی نیک خواہشات اس میں شامل ضرورہیں۔ سرحدی علاقہ میں کنڑازبان کوفروغ دینے کی سخت ضرورت ہے جس کیلئے کنڑاساہتہ مراکز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ۔کنڑافروغ کے محکمہ کی جانب سے زبان کوفروغ دینے کیلئے عوام میں شعوربیداری کاپروگرام بھی کررہے ہیں۔بیدر کے یس پی مسٹر سدھر کمارریڈی نے بھی سلامی دی۔***
کسانوں کے معیارِ زندگی میں اگر بہتری لانا تو سب سے پہلے قومی زرعی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔کاگوڈ تمپا
بیدر۔یکم ؍نومبر(فکروخبر/محمدامین نواز)ریاستی اسمبلی اسپیکر مسٹر کاگوڈ تمپاج نے کہا کہ ملک کے عوام کو سماجی ‘معاشی اور دیگر طبقات پر انصاف دلانے کے نعرے محض زبانی جمع خرچ ہوچکے ہیں موجودہ حالات اور ماحول کو بدلنے کیلئے جب تک سماجی سطح پر انقلاب لایا نہیں جاتا اُس وقت تک سماج میں بگاڑ برقرار رہے گا۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ کسانوں کے معیارِ مندگی میں اگر بہتری لانا تو سب سے پہلے قومی زرعی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کی خودکشی کا معاملہ ایک سلگتا ہوا موضوع بنا ہوا ہے انھوں نے مرکزی حکومت کی اس ضمن میں خاموشی توڑنے کی بات کہی اور کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کیلئے یکساں زرعی پالیسی اپنائی گئی تو اس سے کسانوں کو ملک بھر میں ان کی پیداوار پر یکساں قیمتیں اور یکساں فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اور اس سے زراعت مستحکم ہوپائے گی اور کسان معاشی اعتبار سے مضبوط ہو پائیں گے ۔کسانوں کی خودکشی پر سیاست کرنا بہتر نہیں ہے بلکہ کسانوں کے مسائل حل کیلئے تمام کو فکر کرنا چاہئے
کرناٹک یومِ تاسیس کے موقع پر راجیہ اُتسؤ ایوارڈ پہلی بار کوئی مخنث کو دیا گیا
بیدر۔یکم ؍نومبر(فکروخبر/محمدامین نواز)کرناٹک یومِ تاسیس کے موقع پر راجیہ اُتسؤ ایوارڈ تقریب میں ویسے تو 60شخصیات کو پیش کیا گیا ‘لیکن تقریب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار کوئی مخنث کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔بنگلور کی اکائی پدمشالی کو کرناٹک راجیہ اُتسؤ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پدمشالی مخنث کمیونیٹی سے منسلک حقوق کی حفاظت اور ان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کام کررہی ہیں۔کئی سالوں کے بعد آخر کار ان کے کام کو شناخت ملی اور حکومت نے انھیں راجیہ اُتسؤ ایوارڈ پیش کیا ۔غور طلب ہے راجیہ اُتسؤ ایوارڈ کرناٹک ریاست کا دوسرا سب سے بڑا Ornamentationہے ۔ریاست کے مُختلف علاقوں میں قابلِ ذکر کام کرنے والی شخصیتوں کو اس اعزاز سے ہر سال کرناٹک کے یومِ تاسیس یکم نو؍مبر کو نوازا جاتا ہے ۔اس سال ان ایوارڈپانیوالوں کوایک لاکھ روپیے نقد 20گرام گولڈ میڈل اور Citation دیا جاتا ہے ۔
سرکاری ‘امدادی مدارس کے طلباء آدھار نمبر کی تفصیلات آن لائن
بیدر۔یکم ؍نومبر(فکروخبرمحمدامین نواز)محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدرکے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ آن لائن میں آدھار کارڈ رجسٹرڈ کرنیوالے طلباء کیلئے حکومت کی سہولت فراہم کرنے اور نمبرات کی تصدیق کرنے کیلئے ضلع میں جماعتِ اول تا جماعت دہم زیر تعلیم سرکاری ‘امدادی مدارس کے طلباء آدھار نمبر کی تفصیلات آن لائن کے توسط سے کمپیوٹرائزڈ کرنے محکمہ تعلیمات نے فیصلہ کیا ہے ۔
زرعی سائنس سنٹر اور زراعت کی جانب سے 3؍نومبر سروے کیا جائے گا
بیدر۔یکم ؍نومبر(فکروخبر/محمدامین نواز)محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ بیدر میں تور ‘کرڑ اور دوسرے ربیع فصلوں کو کیڑوں اور دوسری وجوہات سے نقصان ہوا ہے ۔محکمہ زرعی سائنس سنٹر اور زراعت کی جانب سے 3؍نومبر سروے کا کام انجام دیا جائے گا۔اس کیلئے عہدیداران کی دو ٹیمیں ضلع کے5تعلقہ جات میں دورہ کرکے سروے کریں گے۔***
شہر میں کر نا ٹک یو م تا سیس تقریب سے ضلع انچارج منسٹر بابو راؤ چنچنسور کا خطاب
یادگیر:۔ یکم نومبر (فکروخبر/ نامہ نگار):۔ریاست کر نا ٹک کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیتں فراہم کر نا ریاستی حکومت کی اولین تر جیج ہے، یہ بات ریاستی وزیر ٹیکسٹائیل و اندورنی بندرگاہی نقل وحمل و یادگیر ضلع انجارج منسٹر با بو راؤ چنچنسور نے کہی، وہ شہر کے سرکاری جو نےئر کا لج گراؤنڈ میں منعقدہ کر نا ٹک راجیہ اتسو تقریب میں پر چم کشائی انجام دینے کے بعد خطاب کر تے ہو ئے کہی، انہوں نے آ گے کہا کے ریاستی حکومت کو ریاستی عوام کی ہمشہ فکر ہے، اور ریاست میں تمام کو خوشحال دیکھنا چا ہتی ہے، اس لئے عوامی ٖفلاحی اسکیمات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہو نچا رہی ہے، عوامی و بے باک قائد ڈاکٹر ملکارجن کھر گے نے علاقہ حیدرآباد کر نا ٹک کی عوام کو ۳۷۱ (جے) نا فذ کروانے میں اہم رول نبھایا ہے، جو ایک تا ریخی کا رنامہ ہے، اس قانون کے نا فذ ہو نے سے اس علاقے کے چھے اضلاع کی عوام کو بہت سی سہو لیتیں حاصل ہو ئی ہیں،یادگیر ضلع میں کڑئچور اور با ڈیال مو ضع میں کے۔آئی ۔اے۔ ڈی۔ بی کی جانب سے ۳۲۳۲ ایکڑ زمین انڈیسٹرئیل علاقے کے مختص کی گئی ہے، جس میں تقریبا ایک ہزار ایکڑزمین بین الاقومی سطح کے ٹیکسٹائیل پارک کے قیام کے مختص ہے،یادگیر ضلع کے بنڈیلی مو ضع میں پانچ ایکڑ زمین ہائی ٹیک ٹیکسٹائیل ٹرینگ سنٹرکے قیام جس کی لاگت ۱۲ کروڑ روپئے ہے، اور اسکا سنگ بنیاد بھی رکھا جا چکا ہے، ضلع میں کو کا کو لہ کمپنی کیلئے۲۵۰ ،ایکڑ،ریلوئے کو چ فیکٹری کیلئے ۱۵۰ ایکڑ، اور فا رمہ فیکٹریوں کیلئے سو ایکڑ زمین مہیا کی جا چکی ہے، با ڈیال مو ضع میں ریلوئے کو چ فیکٹری کا سنگ بنیاد سابق مر کزی ریلوئے ملکارجن کھر گے ہا تھوں عمل میں آ چکا ہے، جس سے یہاں کے نو جوانوں کو بہت سی روزگار مہیا ہو نگیں، فارمہ پارک کیلئے بھی بہت سی کمپنوں کا قیام عمل میں لا یا جائے گا، یادگیر تعلقہ کے گر مٹکال میں ۵ کروڑ کی لاگت سے بر قی اسٹیشن کا قیام عمل میں آ ئے گا، انہوں نے آ گے کہا کے کسان کبھی بھی ہمت نہ ہاریں، حکومت انکے ساتھ ہے، انکی ہر پریشانی میں حکومت کسانوں کی مدد کر ے گی، خود کشی کر نے والوں کسانوں کو ریاستی حکومت نے ۵ لاکھ روپئے جاری کئے ہیں، جبکہ خود انکی جانب سے ۵۰ ہزار روپئے بھی امداد دئے گئے ہیں اس دوران مختلف اسکولوں اور محکمہ جاتوں کی جانب سے طر ح طرح کے ماڈلس، جھانکیاں پیش کئے گئے جس میں شہر کے الحق اردواسکول کی جانب سے گھوڑے پر سوار ہا تھ میں تلوار تھامے ایک طالب علم کو ٹیپو سلطان بنا کر پیش کیا گیا، جو سب کی نگا ہوں کا مر کز بنا ہوا تھا، اس موقع پر ضلع دپٹی کمشنر منوج جین، ضلع یس پی وینا یک پا ٹل، ضلع پنچایت سی ای او وکاس کشور، کا ڈا چیرمین سرینواس ریڈی کندکور، اور دیگر شہ نشین پر مو جود تھے، مختلف شعبہ جات میں نما یا ں خدامات انجام دینے والوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی، اور رینک طلباء کو لیاپ ٹاپ بھی دیا گیا،
مو لا نا ابو الکلام آ زاد اسکول میں کر نا ٹک یوم تا سیس پروگرام
یادگیر:۔ یکم نو مبر ( نامہ نگار) :۔ شہر کے قدیم اردوتعلیمی ادارہ مو لا نا ابو کلام آ زاد اسکول نزد ٹیپو سلطان چوک یادگیر میں آج کر نا ٹک یوم تا سیس ( کر نا ٹک راجیہ اتسو) پروگرام منا یا گیا، اس موقع پر اسکول کے صدر معلمہ محترمہ فریدہ فاطمہ نے پر چم کشائی انجام دی،اس موقع پر اسکول کے چیرمین شکیل احمد جنگولے ، تمام اساتذہ،طلباء و دیگر مو جو د تھے،
ضلع وقف دفتر میں عبود بن بدر نے پر چم کشائی انجام دی
یادگیر:۔ یکم نو مبر ( نامہ نگار ):۔یکم نو مبر ۱۹۵۶ کو کنڑا داں والوں کیلئے ملک میں نئی ریاست کی تشکیل عمل میں آئی، جس میں علاقے ممبئی سے بیجا پور، دھارواڑ، بیلگام کو شامل کیا ، اور علاقے حیدرآباد سے بیدر، رائچور، گلبرگہ ، اورمدراس علاقے سے کو ڈکو سمیت دیگر اضلاع کو اس نئی ریاست میں شامل میں کیا گیا ، پھر اس کے بعد ۱۹۷۳ میں اس وقت کے ریاستی وزیر اعلی ڈی دیو راج ارس نے میسور ریاست کو کر نا ٹک کا نام دیا، ان خیالات کا اظہار عبود بن بدر چا ؤش چیرمین ضلع وقف کمیٹی یادگیر نے کیا ، وہ ضلع وقف دفتر میں کر نا ٹک یوم تا سیس پروگرام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا، انہوں نے آ گے کہا کے خوشحال ریاست کر نا ٹک کی تر قی میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا بھی برابر کا حصہ ہے، اس سے قبل عبود بن بدر چاؤش نے دفتر پر پر چم کشائی انجام دی، اس موقع پر ضلع وقف کمیٹی کے دیگر ذمہ داران و عملہ مو جود تھا،
رینک طلباء میں لیاپ ٹاپ کی تقسیم
یادگیر:۔ یکم نومبر ( نامہ نگار ):؛۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے سرکاری جو نےئر کا لج گراؤنڈ میں منعقدہ کر نا ٹک یوم تاسیس تقریب میں ضلع انچارج منسٹر با بو راؤ چنچنسور کے ہا تھوں ضلع کے رینک طلباء میں لیاپ ٹاپ کی تقسیم عمل میں آئی، جن طلباء کو لیاب ٹاپ دئے گئے ان میں عباس علی ولد محمد علی ہتی گڈور تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر ( پی یو سی طالب علم )، محبوب پا شاہ ولد عبدالباشاہ خانہ پور تعلقہ شاہ پور تعلقہ یادگیر( پی یو سی طالب علم ) اور دیگر طلباء شامل ہیں،
نامہ نگار :۔ سید ساجد حیات یادگیر
Share this post
