پانچ مسلم شخصیات اور دو اداروں کو ملا کرناٹکا راجیہ اتسوا ایوارڈ

گلبرگہ : 02 نومبر2023(فکروخبر/ذرائع)محکمہ کنڑا اینڈ کلچر حکومت کرناٹک نے 68 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 68 شخصیتوں کو کرناٹک راجیہ اتسو کے باوقار راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا۔ ان اعزاز یافتہ قابلِ فخر شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیجاپور کے سینئر صحافی جناب رفیع بھنڈاری کی صحافتی خدمات کے حوالے بتایا کہ وہ روز نامہ سالار بنگلور کے نمائندہ خصوصی ہیں جنہوں نے مختلف سماجی و سیاسی بالخصوص اردو زبان و ادب کے مسائل پر اخبارات کے حوالے سے اپنی بات ایوانوں تک پہنچانے کی سعئی بلیغ کی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ کنڑا اینڈ کلچر حکومتِ کرناٹکا کی جانب سے دئے جانے والے ان سالانہ اعزازات میں صحافت، ادب، ثقافت، صحت، تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کی نشاندہی کر کے انہیں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ سال 2023ء کے کرناٹک یومِ تاسیس کے موقع پر 5 مسلم شخصیات اور 2 اداروں کو راجیہ اتسوا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا. موسیقی اور رقص کے شعبے میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد، ڈرامہ کے شعبے میں باگل کوٹ سے تعلق رکھنے والے طیب خان ایم انعا مدار، جان پدا شعبے میں حسینی بڑھن صاحب، شمالی کنڑا ادب کے شعبے میں بنگلورو کی ڈاکٹر کے شریفہ کے علاوہ دیگر شعبوں میں حاجی عبد اللہ اور دو اداروں مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ سوشیل ویلفیر کلچرل اسوسی ایشن داونگرے و مسلم ایجو کیشن انسٹی ٹیوشنس فورم دکشن کنڑا کو راجیہ اتسوا ایوارڈ عطا کئے گئے۔ راجیہ اتسوا ایوارڈ یافتگان کو بدست وزیر اعلیٰ و وزیر محکمہ کنڑا اینڈ کلچر 25 گرام سونے کا سکہ اور 5لاکھ روپئے نقد عطا کئے گے۔ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ و رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) نے رفیع بھنڈاری کو کرناٹک را جیہ اتسوا ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے اس خصوص میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت سے رفیع بھنڈاری کو دیا گیا ایوارڈ اردو صحافت کے لئے بھی باعثِ فخر ہے. انہوں نے رفیع بھنڈاری کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ چار دہائیوں سے روز نامہ سالار بنگلور کیلئے ضلع بیجاپور کے نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے بہ حسن و خوبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Share this post

Loading...