کرناٹک پبلک سروس کمیشن  کے امتحان کا پرچہ لیک، امتحانات رد، پولیس نے چھ افراد کو کیا گرفتار

بنگلورو24؍جنوری2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک پبلک سروس کمیشن (کے پی ایس سی) نے اتوار کو ہونے والے فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ (ایف ڈی اے) کے لئے ہونے والے مسابقتی امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے بعد منسوخ کردیئے۔ اس سلسلے میں بنگلورو میں پولیس کی سنٹرل کرائم برانچ نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
بنگلورو کے سندیپ پاٹل نے کہا کہ ہم نے ان سے سوالیہ پیپرز، 24 لاکھ روپے نقد رقم اور تین چوری شدہ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔
سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ایک خصوصی ٹیم نے اطلاع پر مبنی الال کے جھنا بھارتی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چھاپے مارے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں سے دو کی شناخت چندرو اور راچپا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ گروہ چوری شدہ گاڑیاں نوکری کے خواہشمند افراد کو سوالیہ پرچہ بھیجنے کے لئے استعمال کررہا تھا جس نے کچھ دن پہلے ان سے تعلق قائم کیا تھا ا اور کچھ رقم پہلے ہی ادا کردی تھی۔ پولیس ان سبھوں کو پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔ 
فی الحال سی سی بی کے عہدیدار کی گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے  تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا ان کا پری یونیورسٹی کے سوالیہ پیپر لیک کے کنگ پین شیوکمار سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ انہیں کرناٹک سی آئی ڈی پولیس نے سن 2016 میں گرفتار کیا تھا اور 2018 میں سی سی بی پولیس نے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی سوالیہ پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں اسے گرفتار کیا تھا۔
یہ خبر منظر عام پر آتے ہی کے پی ایس سی نے اتوار (24 جنوری) کو طے شدہ امتحانات منسوخ کرنے کا فوری اعلان کردیا۔
کے پی ایس سی نے یہ امتحان فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ کے عہدے کے لئے1,112 خالی آسامیوں کے لئے کروایا تھا، جن میں سے 975 آر پی سی کے لئے اور 137 ایچ کے کے لئے مختص ہیں اور تقریبا 3.75 لاکھ ملازمت کے خواہشمندوں نے درخواست دی تھی۔ 

ذرائع: دی نیوز منٹ

Share this post

Loading...