کرناٹک پولیس نے بٹ کوئان اسکینڈل کے ایک اہم ملزم کو کیا گرفتار

بنگلور 6 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک پولس نے بٹ کوائن اسکینڈل کے اہم ملزم سری کرشنا عرف سریکی کو ہفتے کے روز بنگلورو کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے حراست میں لے لیا ہے۔

جے بی نگر پولیس کے مطابق انہیں ہوٹل کے ایک ملازم سے سریکی کی موجودگی کی اطلاع ملی کہ وہ جھگڑے میں ملوث ہے۔ پولیس ہوٹل پہنچی اور اسے پوچھ گچھ کے لیے گرفتار لیا۔

ملزم سریکی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دو ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا اور پولیس کو اس کے ٹھکانے کا علم نہیں تھا۔ اسے بٹ کوائن اسکینڈل کے پیچھے کنگ پن کہا جاتا ہے جس نے کرناٹک کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ حکمراں بی جے پی کے کچھ لیڈران ملزموں کے ساتھ ہیں اور انہیں بھاری کک بیکس ملی ہیں۔ اپوزیشن کانگریس پہلے ہی اس معاملے پر حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا پیر کو اس اسکینڈل سے متعلق دستاویزات کے ساتھ سنسنی خیز دعوے کرنے کا امکان ہے۔

ملزم سریکی شہر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک وشنو بھٹ کے ساتھ جھگڑا کرتے پایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق سریکی کا سیکورٹی افسر کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے سریکی اور وشنو بھٹ دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری میں کچھ اور بھی ہے کیونکہ اس پورے سکینڈل کا قومی سطح پر چرچا ہے۔

بٹ کوائن کے الزامات پی ایم او تک پہنچتے ہی کرناٹک کی بی جے پی میں ہل مچ گئی ہے۔

Share this post

Loading...