کرناٹک میں پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپئے کی ہوگی کمی

بنگلورو 04 نومبر 2021 )فکروخبرنیوز/ذرائع) مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کے چند گھنٹوں کے اندر وزیر اعلی بسواراج بومائی نے اعلان کیا کہ کرناٹک دونوں کی قیمتوں میں 7 روپئے کی کمی کرے گا۔ اس اعتبار سے کرناٹک حکو میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپئے اور ڈیزل کی قیمت پر 17 روپئے کم ہوں گے۔  

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس سے ریاستی حکومت کو 2,100 کروڑ روپے کا ریونیو نقصان ہوگا۔ بومئی نے بتایا کہ نئی قیمتیں جمعرات کی شام سے نافذ ہوں گی۔ "یہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے دیوالی کا تحفہ ہوگا۔

چند ہفتے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 100 روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔ اپوزیشن کانگریس نے اس معاملے کو اٹھایا اور ودھان سودھا کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔ قائد حزب اختلاف سدارامیا اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے قانون ساز اجلاس کے دوران بیل گاڑی پر سوار ہوکر ودھان سودھا تک پہنچ کر بڑھتی تیل کی قیمتوں پر حکومت کی خوب سرزنش کی گئی تھی۔

Share this post

Loading...