کرناٹک : پیرا میڈیکل کالج واش روم معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے

اڈپی07؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) اڈپی کے نیترا جیوتی پیرا میڈیکل کالج کے واش روم ویڈیو معاملہ میں اب نیا موڑ آیا گیا ہے۔ کرناٹک حکومت نے اب اس معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالہ کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تین مسلم طالبات نے مبینہ پر 18 جولائی کو کالج کے واش روم میں ایک ہندو لڑکی ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس پر 26 جولائی کو پولیس نے معاملہ بھی درج کیا تھا۔

 سنگ پریوار اور بی جے پی کی جانب سے اس مسئلہ کو عوامی بناکر خوب سیاست کھیلی گئی اور معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں ریاستی گونر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ایس آئی کی تشکیل پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم کل اڈپی پہنچ کر اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

Share this post

Loading...