کرناٹک میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو کھلنے کا فیصلہ اگلے ہفتہ متوقع

بنگلورو 13 فروری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) نویں ، دسویں اور پی یو سی اول اور دوم کے کلاسس کھلنے کے بعد اب کرناٹکا حکومت پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے کلاسس کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔

پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر سریش کمار نے کہا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور تکنیکی مشاورتی کمیٹی 16 فروری کو اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کرے گی۔ یہ فیصلہ بہت سارے طلباء، اساتذہ اور ماہرین کے مجھ سے رابطہ کرنے اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر اپنی رائے کے اظہار کے بعد لیا گیا ہے۔ یکم فروری کو حکومت نے کلاس 9 اور 10 کے لئے پورے دن کے اسکول (صبح 10 بجے سے شام 4.30 بجے تک) دوبارہ کھول دیئے تھے لیکن  حکومت نے کلاس 6 سے 8 کے طلبا کے لئے ودیگامہ کلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

   انہوں نے پی یو سی 2 طلباء کے لئے حتمی ٹائم ٹیبل کا بھی اعلان کیا جس کو NEET، JEE، CET  جیسے دوسرے مقابلہ جات کی تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کلاسز پہلے سے ہی زوروں پر ہیں اور فزیکل کلاسز میں طلباء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ عارضی امتحانات کا ٹائم ٹیبل شائع ہونے کے بعدسے ہی طلباء تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں۔ کلاس 10 اور پی یو سی 2 طلباء کے لئے حتمی امتحانات اور نتائج کا اعلان جون کے آخر تک کیا جائے گا۔ اسی طرح کلاس 1 سے 9 طلباء کے امتحانات اور نتائج 10 جون تک مکمل اور اعلان کیا جائے گا۔  

Share this post

Loading...