بنگلورو 04 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد باسوراج بومائی نے بدھ کے روز 29 وزراء کو شامل کرکے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ جبکہ سابق ڈپٹی سی ایم گووند ایم کرجول اور سی این اشوتھ نارائن ان وزراء میں شامل تھے جنہوں نے حلف لیا، نئی کابینہ میں ڈپٹی سی ایم نہیں ہوگا جبکہ ایڈی یوروپا کے دور میں تین ڈپٹی سی ایم تھے۔ ۔مسٹر بومائی نے پارٹی کے اندر کسی بھی الجھن یا اختلاف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ کو پارٹی کی مرکزی قیادت اور بنیادی طور پر بی ایس یدی یورپا کا آشیرواد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر یدی یورپا کے چھوٹے بیٹے بی وجییندر کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ پارٹی کے مرکزی قائدین بشمول کرناٹک کے بی جے پی انچارج ارون سنگھ نے اس مسئلے پر مسٹر یدی یورپا اور مسٹر وجیندر سے بات کی تھی۔مسٹر بومائی نے دعویٰ کیا کہ کابینہ متوازن ہے اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم ہوئی ہے-او بی سی اور ووکالیگاس سے سات، لنگایتوں میں سے آٹھ، شیڈولڈ کاسٹ سے تین، شیڈول قبائل سے ایک، ریڈی کمیونٹی سے ایک اور ایک خاتون وزیر نئی کابینہ میں شامل ہے۔
Share this post
