22؍جون 2024 : کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (KMDC) نے تعلیمی سال 25-2024 کے لیے اریو ایجو کیشن لون اسکیم متعارف کرائی ہے، جس میں پیشہ وارانہ کورسز کرنے والے طلباء کو ترجیح دی گئی ہے۔
مذکورہ قرض کی اسکیم ، اقلیتی برادریوں کے طلباء کی امداد کے طور پر بنائی گئی ہے جس کے تحت 50,000 روپے سے لے کر 5,00,000 روپے تک کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
اریوولون اسکیم کے تحت اہل کورسز میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس ، بی آیوش، بی ای ، بی آرچ، بی ٹیک، فارمیسی، زرعی سائنس، اور فارماسیوٹیکل کورسز شامل ہیں۔ ان کورسز کا انتخاب کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی (KEA) کے ذریعے کامن انٹرنس ٹیسٹ (CET) یا قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (NEET) میں کیا جانا چاہیے۔ اریولون اسکیم کے لیے درخواست کی ونڈو 21 جون 2024 اوپن ہو گئی ہے ، اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی 2024 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلباءKMDC کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کے لیے اس لنک کی مدد حاصل کریں۔
https://kmdconline.karnataka.gov.in
Share this post
