بنگلور17؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) کل اٹھارہ اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ جس میں کرناٹک سمیت آسام ، بہار ، جموں کشمیر ، مہاراشٹرا ، منی پور ، اترپردیش ، بنگال ، چھتیس گڑھ اور پانڈوچیری شامل ہیں۔ کرناٹک کی اٹھائیس میں سے چودہ سیٹوں کے لیے پڑوسی ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا سمیت ہاسن ، چکمنگلور ، بنگلور نارتھ ، بنگلور سینٹرل ، بنگلور ساؤتھ ، چکبالاپور ، کولار ، میسور ، چامراج نگر اور بنگلور کے مضافاتی علاقوں میں انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کی تیاری مکمل ہوچکی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے پولنگ بوتھ پہنچ چکی ہیں۔جنوبی کنیرا میں چار روز کے لیے دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے۔اسی طرح شراب کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔صرف جنوبی کنیرا میں 1,861پولنگ بوتھ ہیں جہاں مرد ووٹروں کی تعداد 8,45,308ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 8,79,050ہے۔ اب تک افسران نے اکتیس لاکھ چار سو پچانوے روپئے ، نوسواریاں اور چوراسی لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو دس لیٹر شراب ضبط کرلی گئیں ہیں۔
Share this post
