کوویڈ 19 : کرناٹک میں شادی کی تقریب گھروں میں منعقد کرنے کی اجازت، 40 افراد کرسکیں گے شرکت

بنگلورو 9 مئی2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی حکومت نے 15 مئی تک طئے شدہ تمام شادی کی تقریبات منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے خاندان اور قریبی افراد سمیت 40 افراد کے ساتھ گھروں میں شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت کا حکم جاری کردیا ہے۔ 
حکومت نے اپنے حکم میں کہا کہ شادی کی تقریب ہالوں یا دیگر آڈیٹوریم میں منعقد نہیں کی جاسکتی۔ محکمہ ریوینو کے پرنسپل سکریٹری منجوناتھ پرساد نے یہ نظر ثانی شدہ حکم جاری کیا ہے۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ بروہت بنگلور میونسپل کارپوریشن کی حدود میں جوائنٹ کمیشن سے اور دوسرے اضلاع میں بھی تحصیلداروں سے اجازت لینا ہوگی۔
صرف پاس ہونے والوں کو ہی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

 

Share this post

Loading...