بنگلورو 26؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کوویڈ کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق محکمہ تعلیم بروز پیر فیصلہ کرے گا۔ شہر میں محکمہ تعلیمات عامہ کے دفتر میں ریاستی وزیر برائے بنیادی اور ثانوی تعلیم سریش کمار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اکثر اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ذریعہ اسکولس کھولنے کی گذراش کرنے کی خبرملی۔ اس اجلاس میں اس بات پر تبصرہ ہوا کہ اکثر طلباء اسکول آنے کا انتظار کررہے ہیں۔ پچھلے پندرہ مہینوں سے بچوں نے اسکولوں کی شکل نہیں دیکھی ، اسکولوں کو کھولنے کی کئی ڈپٹی ڈائریکٹروں نے سریش کمار سے درخواست کی ہے ۔ کوویڈ کی شرح اس وقت تین فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ اس لئے اسکولس کھولے جاسکتے ہیں۔
مرحلوں میں کھولنے کا مشورہ
اسکولس مرحلوں میں کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں 7 ویں تا 10 ویں جماعت دوسرے مرحلہ میں 5ویں تا 6 ویں جماعت کے بچوں کے لیے اسکولس کھولنے کا مشورہ زیر غور ہے۔ اسکولس کھولنے کے لیے بہت جلد رہنما خطوط جری کئے جائیں گے۔ جیسے بچوں کا ماسک پہننا لازمی ، اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملہ کا ویکسین لینا لازمی ہوگا ۔ اسکولوں میں بچوں کے لیے گرم پانی کا انتظام کرنا ہوگا۔ اسکولوں کے بیت الخلاء کی مکمل پاکی صفائی کرنی ہوگی۔ صرف صحت مند بچوں کو ہی اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔ اسکولوں میں ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹر کی دستیابی ، اسکولس اور کالجس کھولنے سے متعلق مزید رہنما خطوط پر سریش کمار بروز متعلقہ افسروں اور مارہین سے صلاح مشورہ کریں گے۔
بشکریہ : سالار ہبلی
Share this post
