بنگلورو 19 اکتوبر 2022(فکروخبرنیوز/ذِرائع) PayCm مہم کے بعد کانگریس پارٹی نے SayCM مہم شروع کی ہے۔
کانگریس ایم ایل اے پرینک کھرگے نے کہا کہ نئی SayCM مہم کے ایک حصے کے طور پر کانگریس پارٹی نے چیف منسٹر بومئی سے 50 سوالات پوچھے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ PayCM مہم کے ساتھ انہوں نے اب SayCM مہم شروع کر دی ہے۔
پرینک کھرگے نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ سے بی جے پی کے منشور اور پارٹی کے وعدوں کے بارے میں پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ انتخابات کے دوران اپنے منشور میں 600 سے زیادہ وعدے کئے تھے لیکن ان میں سے 10 فیصد کو بھی پورا کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔کھرگے نے اب سی ایم بومئی سے جواب طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کی فیکٹری ہے اور نوجوانوں کی زندگیوں اور ان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نوجوانوں کو پیادے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور اپنے سیاسی کیریئر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Share this post
