اٹھائیس میں سے چودہ سیٹوں کے لیے ریاست میں 61.94فیصد پولنگ

بنگلور 18؍ اپریل 2019(فکروخبرنیوز) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ریاست کرناٹک کے اٹھائیس میں سے چودہ سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوکر شام چھ بجے تک رہی ۔ ریاست میں 61.94فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ بنگلور سینٹرل ، رورل ، ساؤتھ اور نارتھ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا میں بھی انتخابات ہوئے۔ پولنگ پر امن رہی اور کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی خبریں موصول نہیں ہوئیں ہیں۔بنگلور کے چاروں لوک سبھا حلقوں میں پولنگ بہت ہی کم ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح ریاست کے دیگر اضلاع سے پولنگ فیصد کم ہونے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ پڑوسی ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا میں بھی پولنگ پورے امن وامان کے ساتھ اختتام کو پہنچیں۔

Share this post

Loading...