گلبرگہ:25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کانگریس نے مرکزی حکومت سے یہاں کی پیداوار کو گرین گرام کی تمام فصلوں کو مینیمم سپورٹ پرائز (ایم ایس پی) پر خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس نے تیئس ہزار میٹرک ٹن گرین گرام خریدنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو کسان مخالف قرار دیا۔ خیال رہے کہ گرین گرام کی فصل کے لیے ضلع گلبرگہ کی زمین کو بے حد ذرخیز مانا جاتا ہے، یہاں ہر برس بھاری مقدار میں گرین گرام کی پیداوار ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس برس ضلع گلبرگہ میں 37 ہزار میٹرک ٹن گرین گرام کی پیداورا ہوئی ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں پیداوار ہونے کے باوجود ضلع کے کسان خوش نہیں ہیں۔ایک لاکھ چار ہزار کسانوں نے اپنی فصل مرکزی حکومت کو فروخت کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے مراکز پر اپنے نام درج کرائے ہیں۔
مرکزی حکومت نے گرین گرام کی کم از کم قیمت 6975 روپے فی کنٹل مقرر کی گئی ہے اور فی کسان سے صرف چار کنٹل گرین گرام خریدنے کے احکامات جاری کیے ہیں، حالانکہ کسان اسی بات کی مخالفت کر رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کانگریس نے اس معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے، اور کانگریس نے بی جے پی حکومت پر کسان مخالف اور کارپوریٹ حامی ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔
مطالبات کی تکمیل نہ ہونے پر کانگریس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کا انتباہ کیا ہے۔
Share this post
