بنگلورو 5 جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے سرکاری بسوں پر مفت سفر اسکیم کے بعد بھی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منافع میں ہے۔
ڈائجی ورلڈ میں شائع خبر کے مطابق تمام ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں منافع درج کیا جارہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 25 لاکھ لوگ سرکاری بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔ اب صرف خواتین نہیں بلکہ مردوں نے بھی سرکاری بسوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اس لیے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) میں 1 سے 10 جون تک مسافروں کی اوسط تعداد 24.45 لاکھ تھی۔ 11 سے 27 جون تک کے ایس آر ٹی سی بسوں کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 31.82 لاکھ ہو گئی۔
بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (BMTC) میں، 31.49 لاکھ لوگوں نے 1 سے 10 جون تک سفر کیا، جس سے روزانہ 4.62 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ 11 سے 27 جون تک مسافروں کی تعداد 38.34 لاکھ تک پہنچ گئی۔
نارتھ ویسٹرن کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NWKRTC) میں، 1 سے 10 جون تک 2.14 کروڑ لوگوں نے سفر کیا۔ اسی مدت کے دوران 1.88 کروڑ مردوں نے NWKRTC کی سرکاری بسوں کا بھی استعمال کیا۔
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KKRTC) میں آٹھ اضلاع میں روزانہ مسافروں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ ہوگئی ہے۔
مجموعی طور پر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو منافع ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں، گاڑیوں کی سرویس اور دیگر دکانداروں نے بھی کاروبار میں اضافہ درج کیے جانے کی خبریں ہیں۔ عوام کی ایک بڑی تعداد اس اسکیم کو کانگریس پارٹی کا ماسٹر اسٹروک کہہ رہی ہے۔
Share this post
