کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو دو مرحلوں میں ہوں گے لوک سبھا انتخابات

16؍مارچ 2024 : کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات 26 اپریل اور 7 مئی کو دو مرحلوں میں 18انتخابات ہوں گے ۔ ہر مرحلہ میں 14 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ اس بات کا اعلان آج الیکشن کمیشن نے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ 

26 اپریل کو، مندرجہ ذیل حلقوں میں انتخابات ہوں گے: اُڈپی- چکمگلور، ہاسن، دکشنا کنڑ، چتردرگا، ٹمکور، منڈیا، میسور، چامراج نگر، بنگلور نارتھ، بنگلور رورل، بنگلور سنٹرل، بنگلور جنوبی، چکبالا پور، اور کولار۔ ان سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے۔

دوسرے مرحلے میں 7 مئی کو باقی سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی: چکوڈی، بیلگام، باگل کوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپل، بیلاری، ہاویری، دھارواڑ، اترا کنڑ، داونگیرے اور شیموگہ۔

دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے اور کاغذات واپس لینے کی 22 اپریل ہے۔ پورے ہندوستان میں 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 نشستیں ہیں، جن میں سے پانچ درج فہرست ذاتوں کے لیے اور دو درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں بھی دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔

جنوری میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے ذریعہ شائع کردہ حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق ریاست میں کل 5.37 کروڑ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 5.33 کروڑ ووٹر جنرل ووٹرز ہیں جن میں سے 2.69 مرد، 2.68 خواتین اور 4,920 دیگر ووٹر ہیں۔ نوجوان ووٹرز (18-19 سال) کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ حتمی فہرست کے مطابق پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد 58,834 ہے۔

Share this post

Loading...