کرناٹک میں کب دستک دے گا مانسون؟؟

30 مئی 2024: کیرلا اور تمل ناڈو میں مانسون پہنچنے کے بعد اب کرناٹک کی عوام بھی مانسون کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

گرچہ پری مانسون میں کرناٹک کے بعضے علاقوں میں ہی بارش ہوئی اور اس سے پانی کے مسائل بھی حل نہیں ہوئے۔ اس درمیان کرناٹک کی عوام کو مانسون کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بلیٹن کے مطابق مون سون بارش کے اگلے دو سے تین دنوں میں کرناٹک میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عام طور پر مانسون 5 جون تک کرناٹک کے ساحل پر پہنچ جاتا ہے اور بتدریج 14 جون تک بنگلورو سمیت جنوبی اندرونی علاقوں میں پھیل جاتا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں ساحلی کرناٹک میں پہلے ہی کچھ بارش ہو چکی ہے، جنوبی کنڑا میں منگلورو میں 3 سینٹی میٹر اور دھرماستھلا میں  2 سینٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پوری ریاست میں اگلے سات دنوں تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ) متوقع ہے، جبکہ یکم  سے 3 جون تک کرناٹک میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 31 مئی سے 3 جون تک تیز سطحی ہوائیں (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) بھی چلیں گی، جو جنوب مغربی مانسون کو آنے میں معاون بنیں گی۔

آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کرناٹک کے زرعی شعبے کے لیے امید افزا خبریں لاتی ہے۔ ریاست میں مانسون کی اچھی بارشوں کی توقع ہے، جو پانی کی قلت کو دور کرنے اور زرعی سرگرمیوں کو سہارا دینے میں اہم ثابت ہوگی۔ یہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ کرناٹک کے کئی اضلاع پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

Share this post

Loading...