بنگلورو 21؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر تعلیم برائے پرائمری وسکنڈری ایس سریش کمار نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ امسال اسکول، پری یونیورسٹی اور کالجز میں گرمی کی چھٹیاں نہیں ہوں گی اور تعلیم برابر جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے تقریباً اسکول سات ماہ تک بند تھے جس کے بعد ابھی کچھ مدت قبل ہی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال ایس ایس ایل سی کے امتحان جون میں ہوں گیاور اس کے لیے نصاب کی مقدار کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ سالِ گذشتہ پڑھائے جانے والے اسباق کا اساتذہ اعادہ کرائیں اور اس کے بعد نئے اسباق شروع کریں۔ انہوں نے مزیید کہا کہ اسکول اور والدین کی دلچسپی کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیکنیکل اڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو بنیاد بناکر اسکول فیس کا اعلان کیا جائے گا۔ ضروری پڑنے پر مہمان ٹیچروں کو مدعو کرنے کا حق بھی اسکولوں کو دیا گیا ہے۔
Share this post
