کرناٹک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا سوال ہی نہیں : ڈاکٹر سدھاکر

کلبرگی 14جون 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) میڈیکل ایجوکیشن منسٹرڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ ریاست کرناٹک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

بروزاتوار 14 جون کی صبح شہر میں جے آئی ایم ایس میڈیکل کالج کے دورے کے بعد اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے جارہے ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورنٹائن مراکز میں بنیادی ضروریات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تمام انتظامات ہدایت نامے کے مطابق کیے جاتے ہیں۔" انہوں نے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ سے قبل ہی انہیں گھروں میں بھیجے جانے کے نظام کا بھی دفاع کیا۔ 

وزیر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے یہ واضح کردیا ہے کہ اگر اس شخص میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے تو وبائی بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہیں۔

ڈاکٹر سدھاکر نے مزید کہا کہ اب صرف مہاراشٹر اور بیرون  ممالک سے آنے والے افراد کو کورنٹائن کیا جائے گا۔ 

 
ذرائع   : ڈائجی ورلڈ

Share this post

Loading...