بنگلورو07/ جون 2020(فکروخبر نیو/ذرائع) ریاست میں آج کورونا وائرس کے 239نئے معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 5452 ہوگئی ہے۔
محکمہئ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے ریاست میں 61 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں کل سنیچر کو 378 معاملات سامنے آئے تھے جس کے ساتھ ہی اس وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی تھی ۔ حالیہ معاملات زیادہ تر مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں کے ہیں جو ضلعی اور تعلقہ سطح پر مقررہ کورنٹائن سینٹر میں ہیں۔ حکومت نے مہاراشٹرا سے آنے والوں کے لئے کورنٹائن کی مدت 21 دن کردی ہے۔
Share this post
