شکاری پور 13 جون2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے حکام کو ریاست میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی تلاشی کی ہدایت دی ہیں۔
ان کا یہ بیان بنگلور میں کچھ بنگلہ دیشی شہریوں کی حالیہ گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جہاں ایک عورت کو ان کے ملک سے اسمگل کرنے کے بعد اسے بے دردی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے شہر میں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا تھا۔
ایک پاکستانی خاتون کو حال ہی میں ہندوستان داخل ہونے اور چھ سال سے زیادہ عرصے تک غیر قانونی طور پر ریاست میں رہنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ریاست میں مقیم پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی تلاش کو تیز کریں۔
وارتا بھارتی کے شکریہ اور ان پٹ کے ساتھ
Share this post
