اُڈپی 27 اگست 2023: سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سابق قدآور لیڈر جگدیش شیٹر نے بی جے پی کی اصل صورتحال کو واضح کردیا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شیٹر نے کہا کہ بی جے کو صورتحال کا سامنا ہے اس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ان کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک نئے ریاستی صدر کا انتخاب نہیں کرسکی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی صورتحال مزید بگڑنے والی ہے۔
ہفتہ کو کرناٹک کے منی پال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیٹر نے کہا کہ بی جے پی میں بہت سے لیڈر ہیں جنہیں نے نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو پارٹی چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ریاست کے مختلف حصوں میں کانگریس لیڈروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کے بارے میں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان سے فون پر بات کی، شیٹر نے اس طرح کی پیشرفت کی تردید کی اور کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ کمان سے کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم اس پر کیوں بحث کریں گے جب بی جے پی ہائی کمان کی طرف سے مجھے کوئی فون نہیں کیا گیا تھا۔
شیٹر نے مزید کہا کہ کانگریس لوک سبھا الیکشن جیتے گی۔ کانگریس کو کرناٹک سے تقریباً 12 سے 15 سیٹیں ملیں گی اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے، کانگریس کو 15 سے زیادہ سیٹیں ملنا کوئی تعجب والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تعلقہ اور ضلع کی سطح پر لوگ کانگریس میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔
Share this post
