بنگلورو11؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) بھارت جوڑو یاترا کا کرناٹک میں 30 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ اور دسارا کے دوران دو دن کا وقفہ لے گا، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدارامیا، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر نے اس کی معلومات دی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ریلی میں شرکت کے لیے ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل شروع کیا گیا۔ ایک لاکھ چہتر ہزار سے زائد افراد جن کی عمریں 35 سال سے کم ہیں یوم آزادی پر رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران یاتریوں کے کھانے قیام اور دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یاترا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک "تمام لوگوں کے لئے امن کا باغ" بن جائے، موجودہ بی جے پی حکومت کے برعکس، جو تقسیم اور بدامنی کا زہر پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مقاصد میں قیمتوں میں اضافے، بے روزگاری سے لڑنا، کرناٹک کو بدعنوانی سے پاک کرنا اور کسانوں اور غریبوں کی بہتری ہے۔
لوگوں کے مختلف طبقوں بشمول کارکنان، کسانوں، خواتین، ایس سی اور اقلیتوں کو دوپہر کے وقفوں کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی سے بات چیت کرنے کا موقع دیا جائے گا، جو یاترا کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راہل کی بلیگیرنگا پہاڑیوں پر جنگل کے مکینوں کے ساتھ بات چیت نے فارسٹ سیٹلمنٹ ایکٹ لانے میں مدد کی۔
سیلاب کی ہولناکی ابھی بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، اگلے 15 دنوں میں بنگلور کے باشندوں کی آراء اور خیالات کو جمع کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی پی سی سی کے ورکنگ صدر راملنگا ریڈی کریں گے اور اس میں سابق وزیر کرشنا بیریگوڑا اور سابق میئر پدماوتی شامل ہیں۔
Share this post
