کرناٹک میں بارش کے آثار : ساحلی کرناٹکا سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں الرٹ جاری

بنگلورو 02 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ساحلی کرناٹک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹک، ملناڈ علاقہ، جنوبی اور شمالی اندرونی کرناٹک کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں اگلے چار دنوں کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ساحلی اضلاع میں اترا کنڑ، جنوبی کنیرا اور کے لیے 3 اور 5 نومبر کو ایلوالرٹ اور 4 نومبر کو اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

شیوموگا، ہاسن، چکمنگلورو اور کوڈاگو اضلاع میں یکم سے 4 نومبر تک ایلو الرٹ دیا گیا ہے۔ ملناڈ اضلاع اور چامراج نگر، بنگلورو شہر اور دیہی، داونگیرے، چتردرگا، ٹمکورو میں 4 نومبر کو ایلو الرٹ دیا گیا ہے۔

بیدر، کلبرگی ، یادگیری، گدگ، ہاویری ، دھارواڑ، بیلگاوی، کوپل، باگل کوٹ، وجئے پورہ اور رائچور اضلاع میں یکم اور 2 نومبر کو بارش نہیں ہوگی۔ محکمہ نے کہا کہ 3 سے 5 نومبر تک ان اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں صرف بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

Share this post

Loading...