کرناٹک میں تمام برادریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا : وزیر اعلیٰ

یکم جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) ریاست میں تمام برادریوں بشمول عیسائیوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس بات کا اظہارعیسائی پادریوں اور عیسائی تنظیموں کے رہنماؤں کے ایک وفد نے جمعہ کو انڈین کرسچن فورم کی جانب سے وزیر اعلیٰ سے ان کے ہوم آفس کرشنا میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی مذہب ایکٹ میں لائی گئی غیر آئینی ترمیم کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کے تحت پادریوں کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں کمیونٹی کو مزید گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔

میٹنگ میں سدارامیا کے پولیٹیکل سکریٹریز گووند راجو، نصیر احمد اور 14 عیسائی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

Share this post

Loading...