بنگلورو، 22 مارچ، 2020(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک کی حکومت نے اتوار کی سہ پہر اعلان کیا کہ ریاست کے 9 اضلاع جن میں جنوبی کنیرا بھی شامل ہے ضروری خدمات کو چھوڑ کر 31 مارچ تک لاک ڈاون رہیں گے۔ اس نے ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا جو رات 9 بجے کے درمیان (جب "جنتا کرفیو" ختم ہوجائے گا) آدھی رات 12 بجے تک ہوگا۔ کوویڈ 19 سے متاثرہ اضلاع بنگلورو، بنگلورو رورل، میسورو، کوڈاگو، جنوبی کنیرا ، دھارواڈ، بیلگاوی، کلبرگی اور چکبلا پور ہیں۔
وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ باسوراج بومائی نے کہا کہ ان اضلاع میں 31 مارچ تک کسی بھی طرح کی تجارتی سرگرمی نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت بین ضلعی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا، "کل بھی ریاست بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کام نہیں کرے گی۔ ایئر کنڈیشنڈ بسوں کو 31 مارچ تک روکا جائے گا۔" انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جہاں پبلک ٹرانسپورٹ بشمول کے ایس آر ٹی سی، بی ایم ٹی سی اور نمما میٹرو کو واپس لے لیا جائے گا، نجی ٹرانسپورٹ خدمات جیسے ٹیکسی اور آٹو جاری رہیں گے۔ مسٹر بومائی کے مطابق ریاستی حکومت آئندہ ہفتے مزید اقدامات اٹھائے گی اس پر منحصر ہے کہ ریاست اور ہمسایہ ریاستوں میں صورتحال کس طرح جنم لے گی۔
Share this post
